امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کے لیے سب ایک ہیں، امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع سے متفقہ منظوری قومی مفادات کے لیے سب کے ایک ہونے کا ثبوت ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ ہم سب کی اوّلین ترجیح ہے، امید ہے کہ اسی جذبے کا مظاہرہ پارلیمان میں بھی نظر آئے گا۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے جبکہ پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد و یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔

قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ بل کی منظوری کی امید ظاہر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں مؤقف جمہوریت کی فتح ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

انہوں نے دو روز قبل پیغام میں کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک اور ہمسایہ ہے ، دوست تو بدل سکتے ہیں ہمسائے نہیں بدلے جاسکتے ، ہمیں پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے مفاد کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts