امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا
امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا

امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے   اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا ہے۔

امریکی دارالحکومت نیویارک سے جاری فیصلے کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف کو امریکی ویزہ جاری نہیں کیا جاسکتا، وزیر خارجہ جواد ظریف 9 جنوری کو اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حکومت کو ویزے کے لیے باضابطہ درخواست دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے امریکا نے ان کی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔

ویزہ نہ دینے کے امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں کو معاملات پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی قابلِ افسوس ہے، جبکہ طرفین کے مابین تناؤ کے باعث پریشان کن فیصلوں سے تشویشناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا  ایران کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس کے دوران خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک کویت وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی، ممالک کے مابین امن و امان اور دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران پاک کویت تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی: پاک کویت وزرائے خارجہ کی گفتگو

Related Posts