اسکواش کے انڈر 15 مقابلوں میں حمزہ خان کی کامیابی، پاکستان 8 سال بعد ٹائٹل جیت گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکواش کے انڈر 15 مقابلوں میں حمزہ خان کی کامیابی، پاکستان 8 سال بعد ٹائٹل جیت گیا
اسکواش کے انڈر 15 مقابلوں میں حمزہ خان کی کامیابی، پاکستان 8 سال بعد ٹائٹل جیت گیا

برطانوی شہر برمنگھم میں برٹش جونیئر اوپن اسکواش کے انڈر 15 مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ خان نے ٹائٹل جیت لیا جبکہ یہ کامیابی 8 سال بعد پاکستان کا نصیب بنی ہے۔

انڈر 15 اسکواش اوپن چیمپین شپ میں حصہ لیتے ہوئے حمزہ خان نے گزشتہ روز  مدِ مقابل برطانوی کھلاڑی یوسف شیخ کو 4-11، 3-11 اور 7-11 سے ہرایا جبکہ مقابلہ محض 16 منٹ تک جاری رہا۔

پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان نے 8 سال بعد وطنِ عزیز کو ٹائٹل جتوایا جبکہ انڈر 15 کے ساتھ ساتھ دیگر مقابلوں میں بھی پاکستان کی پوزیشن خاصی جاندار رہی۔

دوسری جانب وفاقی وزراء سمیت پاکستان کی قومی سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کمسن کھلاڑی کو مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ برٹش جونیئر اوپن اسکواش انڈر 15 ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اسکواش میں نوجوان نسل کو کامیاب دیکھ کر خوشی ہوئی۔

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسکواش کی تاریخ میں اپنا اہم مقام بنایا، تاہم بعد میں ہمیں اس میدان میں زیادہ کامیابی نہ مل سکی، اب حمزہ خان کی کامیابی پر بے حد مسرت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں اسکواش کی جونیئر اوپن 2020ء چیمپین شپ جاری ہے جس کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے جاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

انڈر 13 مقابلوں کے راؤنڈ 1 میں پاکستان کے عبداللہ نواز نے 5/8 سے کرسچن کپیلا نامی امریکی کھلاڑی کو شکست دی۔ انہوں نے حریف کو 12-10، 13-11، 8-11، 12-10 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں اسکواش جونیئر اوپن 2020ء مقابلے جاری

Related Posts