بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر میزان بینک کا پاک فوج کو خراج تحسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو میزان بینک

میزان بینک کی انتظامیہ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب دینے پر مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہم اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی عزت و خودمختاری کے دفاع میں بے مثال جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ سبز و سفید ہلالی پرچم تلے ہمارے یہ ہیرو ہمیشہ استقامت سے کھڑے رہے، ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے اپنے وطن کی حفاظت کرتے رہے۔

بینک انتظامیہ نے اس موقع پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور اس کامیابی پر شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ پاکستان کے لیے دائمی امن، طاقت اور خوشحالی کی دعا کی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اتوار کے روز “آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

Related Posts