پاک فوج کی 26 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق، بھارت کو سخت جواب دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Panic in India After Pakistan Army's Declaration
(فوٹو؛ فائل)

افواج پاکستان کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت کے دوران 26 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی، بھارت کو سخت جواب دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔

ایک اہم پریس کانفرنس میں افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں تین جدید رافیل طیارے شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بزدلانہ کارروائی رات کی تاریکی میں کی گئی، جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت کے اس حملے کے نتیجے میں پاکستان میں مجموعی طور پر 26 افراد شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔

ترجمان نے شہادتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں سب سے زیادہ 13 افراد نے جامِ شہادت نوش کیا، کوٹلی میں دو معصوم بچے شہید ہوئے، جبکہ لائن آف کنٹرول کے قریب پانچ شہری شہید ہوئے۔

مریدکے میں بھی تین افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل آرٹلری فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا پاکستانی افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس امر پر زور دیا کہ بھارت کا کوئی بھی جنگی یا جاسوس طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکا اور دشمن کو فضائی دفاعی نظام کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت نے نہ صرف شہری آبادی کو نشانہ بنایا بلکہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے اسٹرکچر پر بھی حملہ کیا، جسے انہوں نے “آبی دہشت گردی” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواجِ پاکستان پوری قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ بھارت کے ہر حملے کا جواب دے رہی ہے اور آئندہ بھی دیتی رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی کوئی غلط فہمی باقی نہیں رہے گی اور پاکستان دشمن کے ہر جارحانہ اقدام کا مؤثر، فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق ہر حال میں محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی دہشت گردانہ یا بزدلانہ کارروائی کے خلاف خاموش نہیں رہے گا۔

Related Posts