مارگوٹ رابی نے 2025 میٹ گالا میں شرکت کیوں نہیں کی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why Margot Robbie Missed the 2025 Met Gala
Closer magazine

ہالی ووڈ اداکارہ مارگوٹ رابی ان دنوں اپنے ماضی کے ہلکے گلابی رنگ والے کردار “باربی” کی جھلک سے نکل کر ایک بالکل مختلف روپ میں ڈھل رہی ہیں یہی تبدیلی غالباً اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ وہ اس سال کے میٹ گالا میں کیوں نظر نہیں آئیں۔

مارگوٹ اور ان کے شوہر ٹام ایکرلے پچھلے چند مہینوں سے خبروں میں کم ہی رہے ہیں، خاص طور پر اُس کے بعد جب ان کی فلم “باربی” نے دنیا بھر میں دھوم مچائی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں رابی نے بتایا تھاکہ شاید اب لوگ مجھے دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکے ہیں۔

اس جوڑے نے 2024 کے آغاز میں ایوارڈز کی تقاریب میں ایک ساتھ شرکت کی لیکن اس کے بعد جولائی تک ان کی کوئی نئی تصویر سامنے نہیں آئی، جب انہیں حمل کے دوران اٹلی کے علاقے لیک کومو میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعد ازاں اکتوبر 2024 میں انہوں نے اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا۔ میٹ گالا اس کے بعد ان کا پہلا ریڈ کارپٹ ایونٹ ہوتالیکن وہ اس میں شریک نہ ہو سکیں۔

مارچ 2025 میں مارگوٹ کی پہلی تصاویر منظرِ عام پر آئیں، جب وہ “وتھرنگ ہائیٹس” کی عکس بندی کے دوران سیٹ پر دیکھی گئیں۔

2024 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ “باربی” کی تکمیل کے بعد وہ جان بوجھ کر کچھ عرصہ اسکرین سے دور ہو گئی تھیں تاکہ اپنی پروڈکشن کمپنی پر توجہ دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا، “یہ پہلا موقع ہے کہ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ کسی فلم سیٹ پر اداکار کے طور پر نہیں رہی، اور اگر کورونا وبا کو نکال دیا جائے تو یہ بالکل پہلا موقع ہے۔”

وتھرنگ ہائیٹس میں کیتھرین کا تاریخی کردار شاید وہ کشش رکھتا تھا جو مارگوٹ کو دوبارہ اسکرین پر لے آیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صرف پروڈیوسر کے بجائے فینل کے کسی منصوبے میں بطور اداکارہ کام کرنا چاہیں گی تو انہوں نے جواب دیا، “میں بالکل چاہوں گی۔

ان کے لکھے گئے کردار اتنے شاندار ہوتے ہیں کہ خود پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ میں سارے کردار خود ہی نہ لے لوں۔”

Related Posts