سام سنگ گلیکسی اے 56 کی طویل حکمرانی ختم، اب کونسے موبائل راج کر رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹاپ ٹرینڈنگ میں طویل عرصے گلیکسی اے 56 کا راج رہا ہے، فوٹو ٹائم بل

ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی ڈیوائس گلیکسی اے 56 کی طویل حکمرانی کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں تین مختلف ڈیوائسز چارٹ میں سرِ فہرست رہی ہیں۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتے پانچویں نمبر پر موجود شیاؤمی کے ریڈمی ٹربو 4 پرو نے اس ہفتے کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چوتھے، موٹورولا ایچ 60 پرو پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 36 نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر انفینِکس نوٹ 50 پرو + (نئی انٹری) موجود ہیں۔

Related Posts