امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے جس کو جلد از جلد دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ کا نیا ٹیرف ہالی ووڈ کو بحال کرنے کے لیے غیر ملکی فلموں کو نشانہ بنانے کا نیا ہتیھار ہے۔ ٹرمپ نے میڈان امریکہ اگین فلمیں بنانے کا عہد کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاستہائے متحدہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فلمی صنعت ان مراعات کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے۔
ٹرمپ نے متعلقہ امریکی حکام کو یہ اختیار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک تیار کی جانے والی تمام فلموں پرفوری طور پر 100% ٹیرف لگانے کی تیاری کریں۔
فلم سازی سے متعلق ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب چین نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ امریکی فلموں کی درآمد کو کم کر دے گا۔