آئی پی ایل 2025: پنجاب کنگز کی لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PBKS vs LSG IPL 2025 Match 54
NEWS 18

دھرم شالہ: انڈین پریمئر لیگ 2025 کے 54 ویں میچ میں پنجاب کنگز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 236 رنز بنائے جس کے جواب میں لکھنؤ کی ٹیم 199 رنز تک ہی محدود رہی۔

پنجاب کنگز کی جارحانہ بیٹنگ نے آغاز سے ہی میچ کا رخ متعین کر دیا۔ اننگز کے اختتام تک ٹیم نے صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے جو آئی پی ایل کے رواں سیزن کا ایک نمایاں اسکور رہا۔

جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بلے بازوں نے کچھ مزاحمت ضرور کی لیکن مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ نے ان کی اننگز کو کمزور کر دیا۔

لکھنؤ کی جانب سے سب سے نمایاں اننگز آیوش بدونی نے کھیلی جنہوں نے صرف 40 گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ عبدالصمد نے بھی 24 گیندوں پر 45 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ کپتان رشبھ پنت 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نکولس پورن اور مچل مارش جیسے اہم بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پنجاب کنگز کی جانب سے گیندبازی میں ارشدیپ سنگھ نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے چار اوورز میں محض 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ عظمت اللہ عمرزئی نے دو، مارکو یانسن اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پنجاب کے بولرز نے درست لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کی۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے ابتدائی وکٹیں تیزی سے گرنے کے بعد میچ کا پلڑا پنجاب کی جانب جھک گیاجو آخر تک برقرار رہا۔

20 اوورز کے اختتام پر لکھنؤ نے سات وکٹوں پر 199 رنز بنائے اور 37 رنز سے شکست کھائی۔ اس فتح کے ساتھ پنجاب کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔

Related Posts