اور اب عمران خان اور بلاول مودی سرکار کی بلاک لسٹ میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فالس فلیگ آپریشن میں بدنامی کے بعد بھارت بچگانہ اقدامات پر تلاہوا ہے، فوٹو ہنگامہ

پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بڑھکیں مارنے اور اشتعال انگیز بیانات کے ساتھ ساتھ مسلسل اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستانی یوٹیوب چینلز، میڈیا چینلز اور شوبز شخصیات کے بعد اب بڑے قد کے چھوٹی ذہنیت رکھنے والے بھارت نے اب پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور سابق وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ‘ایکس’ اکاؤنٹس بھی اپنی حدود میں بلاک کر دیے ہیں۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس نوعیت کی پابندیاں تعلقات میں مزید خرابی اور غلط فہمیوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، یہ اقدام آزادیٔ اظہار رائے کے اصولوں سے متصادم قرار دیا جا رہا ہے۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی دراصل بھارتی بیانیے کی ناکامی کی واضح مثال ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

Related Posts