پاکستانی فلم و ڈراما انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی چند ان دیکھی تصاویر کا ایک فوٹو ڈمپ شیئر کیا ہے، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
ماہرہ کو ان کی اداکاری، خوبصورتی اور باوقار شخصیت کے باعث شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ تازہ فوٹو ڈمپ میں ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے کچھ خوبصورت لمحوں کو مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں شیئر کیا۔
کچھ تصاویر میں وہ میک اپ روم میں آئینے کے سامنے تیار ہوتی نظر آ رہی ہیں، جہاں ان کا پُروقار انداز اور سادگی نمایاں ہے۔
ایک تصویر میں ماہرہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہنستے مسکراتے انداز میں نظر آ رہی ہیں، جو اُن کے دوستانہ مزاج اور سادہ طبیعت کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ چند تصاویر میں وہ اپنے ننھے منے پالتو کتوں کے ساتھ وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں، جن سے اُن کی جانوروں سے محبت کا اندازہ ہوتا ہے۔

یہ تصویریں نہ صرف اُن کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ مداحوں کو ان کی ذاتی زندگی کی ایک جھلک بھی دکھاتی ہیں۔

ماہرہ خان نے یہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ڈرافٹس اینڈ آل’، اُن کی پوسٹ کو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائکس اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کمنٹ سیکشن میں ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے انہیں ‘حقیقی اسٹار’، ‘خوبصورتی کی ملکہ’ اور ‘دلوں کی دھڑکن’ جیسے القابات سے نوازا۔

ماہرہ خان کا انداز ہمیشہ انفرادیت لیے ہوتا ہے، اور ان کی تازہ تصاویر بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ کس طرح اپنی سادگی اور پُرخلوص شخصیت کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں۔