جنونی مودی سرکار اب بنگلا دیش کا پانی بند کر رہی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جنونیت انتہا پر ہے، فوٹو انڈین میڈیا

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد انڈیا کی جنونی مودی سرکار نے بنگلا دیش کا پانی بند کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے جیسے عالمی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر سکتا ہے تو وہ گنگا معاہدے کی خلاف ورزی سے بھی نہیں ہچکچائے گا۔

معروف ماہر آبی امور نُتن من موہن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام خود بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے، جہاں پہلے ہی شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی عبوری حکومت نے چین اور پاکستان کے ساتھ قریبی سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گنگا پانی معاہدہ، جو 12 دسمبر 1996 کو بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور شیخ حسینہ کے پہلے دورِ حکومت میں ہوا تھا، خشک موسموں کے دوران بنگلہ دیش کو پانی کے کم از کم بہاؤ کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ معاہدہ تین دہائیوں پر محیط ہے اور 2026 میں ”باہمی رضامندی“ کی بنیاد پر اس کی تجدید ہونا ہے۔

تاہم، ماہر نُتن من موہن نے کہا کہ ’چونکہ گنگا معاہدہ آئندہ سال تجدید کے لیے مقرر ہے، اس لیے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بنگلہ دیش کے ساتھ پانی کی تقسیم کے وعدے پر سوالات اٹھا سکتی ہے۔‘

اسی طرح منوہر پاریکر انسٹیٹیوٹ برائے دفاعی مطالعہ و تجزیہ (IDSA) کے اُتم سنہا کہتے ہیں کہ بشمول گنگا معاہدہ ہمسایوں سے مستقبل کے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک موجودہ سیاسی حالات پر ہوگا۔

1996 کے معاہدے کی شق نمبر بارہ (آرٹیکل XII) کے مطابق ’یہ معاہدہ دستخط کے ساتھ نافذ العمل ہوگا اور تیس سال کی مدت تک مؤثر رہے گا، اور اس کی تجدید باہمی رضامندی کی بنیاد پر کی جا سکے گی۔‘

اہم بات یہ ہے کہ تجدید خودکار نہیں ہے۔ باہمی رضامندی کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق یا مفاہمت ضروری ہے۔ اگر کوئی فریق اسے غیر ضروری سمجھے تو وہ معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

حالیہ دنوں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے بھی دیکھنے میں آئے، جس میں ڈھاکہ میں دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات شامل ہے۔ پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا دورہ بھی طے تھا، تاہم بھارت کی بڑھتی ہوئی بوکھلاہٹ اور پاکستان مخالف مہم کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ اقدام دراصل پاکستان کے ساتھ اپنی ناکامیوں، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی مزاحمت، اور سفارتی تنہائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارتی میڈیا میں جس حملے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، اُس کے شواہد خود بھارت نے ابھی تک دنیا کے سامنے پیش نہیں کیے۔ اس کے باوجود پاکستان کو ”سزا دینے“ کا خواب بھارتی حکمرانوں کی ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔

Related Posts