کراچی میں کل شام سے برکھا برسنے کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل شام سے بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر قائد میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے تاہم شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ رات گئے اندرون سندھ کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حیدرآباد، جام شورو اور ٹنڈوالہ یار میں ہفتے کی شام بارش ہوئی جس کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

حیدر آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث مکان کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

بارش کی وجہ سے ٹھٹھہ میں شادی کی تقریب میں لگے شامیانے اور کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر مٹیاری میں مٹی کے طوفان سے آم کے باغات کو نقصان پہنچا۔

Related Posts