لاہور پولیس نے 11 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے قاری کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے ۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مسجد کے قاری نے نماز کے لیے آنے والے 11 سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے زیادتی کے شکار بچے کے والد محمد جمشید کی مدعیت پر ملزم قاری امان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق والدہ نے بچے کو نماز کے لیے جانے کا کہا تو بچے نے ڈر و خوف کی وجہ سے مسجد جانے سے انکار کردیا۔
والدین کے استفسار پر قاری کی ہوس کا شکار بچے نے بتایا کہ کہ قاری صاحب نے اسے ظہر کی نماز کے بعد کئی بار بد فعلی کا نشانہ بنایا ہے۔