پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بد ترین مندی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں ایک اعشاریہ 88 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاک بھارت تنازعات کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے سے حصص بازار میں جمعرات کو مندی دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1.88 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 19 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
جمعرات کو 456 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 83 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 339 میں کمی جبکہ 34 میں استحکام رہا۔
ایچ یو بی سی، اینگرو، ایم اے آر آئی، بی ایچ ایل اور یو بی ایل پر منفی رحجان غالب رہا اور ان شعبوں کے سبب انڈیکس میں 605 پوائنٹس کم ہوئے۔
ماہرین کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور فیوچرز رول اوور ویک کے اختتام نے مارکیٹ کو منفی زون میں ڈال دیا ہے ۔