کراچی میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی تاہم گرمی اور نمی کا راج برقرار ہے، شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی ہے تاہم گرمی کا سلسلہ برقرار ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج صبح سویرے ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 45 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات شہر مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ جس سے ہیٹ ویو کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں 24 سے 29 اپریل تک شدید گرمی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے دادو، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، حیدرآباد، بدین میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہے گا، محکمہ موسیمات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق دھوپ سے بچیں اور پانی زیادہ پئیں جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کے لیے خاص احتیاط ضروری ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔