آسمان میں مسکراہٹ والا چہرہ جو زہرہ، زحل اور چاند کے ٹرپل جوڑ سے بنے گا جوکہ 25 اپریل کو طلوع آفتاب سے عین قبل مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے کے قریب نظر آئے گا۔
ناسا کے مطابق رواں ہفتے سیارہ زہرہ، زحل، اور چاند 25 اپریل کو طلوع فجر سے پہلے آسمان میں “مسکراتے چہرے” کی شکل اختیار کریں گے۔
ایک جوڑ اس وقت ہوتا ہے جب رات کے آسمان میں دو یا دو سے زیادہ آسمانی اشیاء ایک دوسرے کے بہت قریب دکھائی دیتی ہیں۔ جب تین آسمانی اشیاء شامل ہوتی ہیں، تو یہ ایک ٹرپل کنکشن بن جاتا ہے۔
ناسا حکام نے بتایا ہے کہ یہ خوبصورت نظارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے طلوع آفتاب سے عین قبل مشرقی افق کے قریب واقع ہوگا۔
اس مظہر میں سیارہ زہرہ آسمان میں اونچے مقام پر ہوگا اور اس کے نیچے زحل اور ایک پتلا ہلال جو مثلث کو تھوڑا سا شمال کی طرف مکمل کرے گا۔ تینوں ایک مسکراتے ہوئے چہرے کی طرح ایک بصری اثر پیدا کریں گے۔