انتہائی دردناک ویڈیو، فائرنگ سے زخمی 60 سالہ خاتون کو بچانے کے بجائے لوگ کھڑے ہوکر تماشا دیکھتے رہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افسوسناک واقعہ پنڈی میں پیش آیا، فوٹو اسکرین گریب

تھانہ روات کے علاقے میں مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق مسماتہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتی تھی اور اراضی و پراپرٹی کی بھی مالکن تھی، تین مرد اور ایک خاتون نے مقتولہ کو فارم ہاؤس خریدنے کے لیے سائٹ دکھانے کا کہہ رکھا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے۔ مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کیا۔

ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

فائرنگ کے بعد سڑک کنارے کھیت میں زخمی حالت میں خاتون کی وڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو زخمی حالت میں زمین پر تکلیف سے کراہتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں چند افراد بھی قریب کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔

موجود افراد زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچانے کے بجائے قریب کھڑے رہتے ہیں، خاتوں کے زخمی حالت میں ہونے اور جان بچانے کے لیے کوشش نہ کرنے پر شہریوں کی جانب سوشل میڈیا پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ خاتون کو ریسکیو 1122 کے ریسکیوئرز نے ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا، جگہ فاصلے پر ہونے کے باعث ریسکیو ٹیم اطلاع ملنے کے بعد 10 سے 12 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ  گئی تھی۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال شفٹ کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی۔

Related Posts