اسلام آباد میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری کا الرٹ جاری، دیگر شہروں میں کیا صورتحال؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچھ دنوں سے اسلام آباد موسمیات تغیر کے مظاہر کی لپیٹ میں ہے، فوٹو ٹیک جوس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ اسلام آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ اوردیگرعلاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ،بالائی خیبرپختونخوا کےعلاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 8 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Related Posts