لندن میں اسلامو فوبیا، درجنوں مسلمانوں کی قبریں اکھاڑ دی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: بی بی سی)

برطانیہ میں انتہا پسندوں کی جانب سے دارالحکومت لندن کے قصبے واٹ فورڈ  میں درجنوں مسلمانوں کی قبروں کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانیہ کے ایک جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لندن کے علاقے واٹ فورڈ میں مسلمانوں کے قبرستان میں درجنوں قبروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 80 سے زائد قبروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

تدفین سے متعلق ایک ادارے کے ترجمان نے واقعہ کو انتہائی بے رحمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبروں کو نقصان پہنچانے کے پیچھے مسلمانوں سے نفرت اور اسلامو فوبیا کا تصور نظر آتا ہے۔

برطانوی مسلمانوں نے قبروں کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا، مسلمانوں نے کہاکہ یہ ایک طرح زخم ہے جسے محسوس کیا جارہا ہے۔

واٹ فورڈ شائر پولیس حکام کے مطابق دلخراش واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس کی سربراہی چیف سپرٹنڈنٹ پولیس جان سمپسن کر رہے ہیں۔ حکام نے واقعہ کو سنگین قرار دیا جس سے لندن میں نسلی اور مذہبی فسادات بھڑکنے کا اندیشہ موجود ہے ۔

پولیس حکام نے کہا کہ قبروں کو نقصان پہنچانے سے مسلم کمیونٹی غم و غصے میں ہے تاہم سرکاری حکام ان سے رابطے میں ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ۔

Related Posts