شدید گرمی اور حبس میں بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی میں میٹرک کا امتحان طلبہ، طالبات کیلئے وبال جان بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلبہ و اساتذہ کو بڑی پریشانی کا سامنا رہا، فوٹو بزنس ریکارڈر

کراچی میں میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں، تاہم شدید گرمی اور حبس میں بدترین لوڈشیڈنگ نے میٹرک کے امتحان کو طلبہ و طالبات کیلئے وبال جان بنا دیا۔

پیپرز کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہی، جہانگیر روڈ، جمشید روڈ کے امتحانی مراکز میں بجلی ڈھائی گھنٹے غائب طلبہ کو پرچے گرمی میں حل کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، لیاری اور اورنگی کے مراکز بجلی سے محروم رہے ، جس کے باعث گرمی میں طلبہ پرچے حل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

امتحانی مراکز میں پنکھے بند، کلاسز اندھیرے میں ڈوبی رہی جبکہ امتحانی عملہ بھی بجلی کی بندش سے شدید متاثر ہیں۔ امتحانی مراکز میں پنکھے بند، کلاسز اندھیرے میں ڈوبے دکھائی دیے امتحانی عملے کو بھی بجلی کی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بورڈ انتظامیہ اور کے الیکٹرک سے بچوں نے مطالبہ کیا کے امتحانی اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ پرچے با آسانی دیے جاسکیں۔

Related Posts