میچ کے دوران افغانی تماشائی نے ایسا کیا کیا کہ خوشدل شاہ اسے مارنے دوڑ پڑے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تماشائی کی حرکت نے قومی کرکٹر کو مشتعل کردیا، فوٹو عالمی میڈیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹر خوشدل شاہ کے تماشائی سے الجھنے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق تماشائی افغانی تھا، جس کی جانب سے پشتو میں پاکستان ٹیم کو برا بھلا کہا گیا، واقعے کی انکوائری جاری ہے اور ٹیم مینجر معاملےکو دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ فین کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ افغان شہری تھا، یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے، معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور معاملے پر خوشدل شاہ کے ساتھ ہیں۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے قومی کرکٹر سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تماشائی نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر خوشدل شاہ نے تماشائی کو منع کیا، افغان تماشائی نے منع کرنے پر مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی، پاکستانی ٹیم کی شکایت پر دونوں شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

Related Posts