اس عید پر آپ بھی شِیر خرما ٹرائی کیجئے، لیجئے بہت ہی آسان ترکیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید الفطر کو شاید اسی ڈش کی وجہ سے میٹھی عید کہا جاتا ہے، علامتی فوٹو

عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے اور شاید اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس عید پر برصغیر میں صدیوں سے شِیر خرما جیسی میٹھی ڈش کھانے کا رواج ہے۔

شیر خرما ایک ایسا میٹھا ہے جو عید کی محافل کو مزید خوشگوار بنا دیتا ہے۔ سویاں، دودھ، خشک میوہ جات اور خوشبو سے مزین یہ میٹھا نہ صرف ذائقے میں بہترین ہے بلکہ آپ کی عید کی سوغات کو یادگار بنا دیتا ہے۔ تو آئیں، اس عید پر شیر خرما بنانے کی ترکیب سیکھیں۔

اجزاء

سویاں: 250 گرام

دودھ: 2 لیٹر

چینی: 250 گرام

گھی: 150 ملی لیٹر

بادام کی گریاں: 50 گرام

پستہ: 15 گرام

چھوہارے: 15 گرام

کیوڑہ: 2 چمچ

سبز الائچی: 8 دانے

ترکیب

ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور اس میں سبز الائچی کے دانے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ گھی کڑکڑانے لگے اور خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کر ان کو بھون کر سرخ کر لیں۔

دوسری دیگچی میں دودھ اور چھوہارے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ دودھ پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو اسے اتار کر سویوں والی دیگچی میں ڈال دیں۔

چمچ سے اچھی طرح ملا کر ہلکی آگ پر پکائیں۔ دو منٹ بعد بادام کی گریاں اور پستہ باریک کتر کر ڈال دیں۔

اس کے بعد چینی شامل کر کے پکائیں اور آخر میں کیوڑہ ڈال کر اتار لیں۔

لذیذ شیرخرما تیار ہے، جو آپ کی عید کی محفل میں خوشبو اور ذائقے کا اضافہ کرے گا۔

Related Posts