شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی، سندھ حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذوالفقار بھٹو
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقعے پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی نظریات آج بھی پی پی پی کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بانی پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو منائی جانے والی برسی کے موقعے پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چھٹی کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر اس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنادی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے مارچ 2024 میں رائے سناتے ہوئے کہا کہ صدارتی ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، عدلیہ ماضی کی غلطیوں تسلیم کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، جب تک غلطیاں تسلیم نہ کریں خود کو درست نہیں کر سکتے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفق ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے۔

Related Posts