شعیب اختر نے سہواگ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی پیشکش کیوں کی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why Shoaib Akhtar thinks Virender Sehwag deserves a Guinness World Record
(Image: India.Com / Credit to: Twitter)

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ کی ایک وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق وریندر سہواگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بار بار 300کا ذکر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر شعیب اختر نے بھی ردعمل دیا۔

دراصل یہ ویڈیو وریندر سہواگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک کمرشل کے طور پر شیئر کی جس میں وہ 2004 میں پاکستان کے خلاف ملتان میں بنائی گئی اپنی 300 رنز کی اننگز کو یاد کر رہے ہیں۔

پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سہواگ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ویرو پاجی کی ویڈیو دیکھی، اور میں بار بار یہی چیز سن کر تھک چکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہواگ 20 سال سے ایک ہی بات دہرا رہے ہیں:300، 300، 300،بھائی، میں بھی وہیں تھا جب تم نے یہ ٹرپل سنچری بنائی تھی اور واقعی بہت زبردست کھیلے تھے۔ لیکن بھائی، رمضان ہے، روزے میں دماغ اتنا کام نہیں کرتا۔ پلیز، بس کرو!

 

شعیب اختر نے مذاقاً کہا کہ اگر وریندر سہواگ کو دنیا میں سب سے زیادہ بار 300کہنے کا ریکارڈ چاہیے تو وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ان کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعیب اختر کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 161اعشاریہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر یہ ریکارڈ قائم کیا، جو آج تک برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہا دیکھو بھائی، تمہیں پتہ ہے میں کہاں سے آتا ہوں اور میرے پاس ایک حقیقی ریکارڈ ہے۔ تمہیں پتہ ہے کون سا، ہے نا؟”

Related Posts