رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل توڑ دیا، کیوں اور کیسے؟ دیکھئے ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واقعہ آکلینڈ میں پیش آیا، فوٹو کرکٹ اڈکٹر

نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کے کیمپ کے دوران محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شاٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔

بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضی کا اظہار کیا۔

نسیم شاہ نے اشارہ کرکے رضوان کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شاٹ سے موبائل فون توڑ دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

Related Posts