نیب کا ایکشن، بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحریہ ٹاؤن کراچی
نیب کے جاری لیٹر میں پراپرٹی فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔ فوٹو: کیو لنکس، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف تفتیش مزید تیز کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کردی۔ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کے لیٹر نے فیصلے کی تصدیق کردی۔

ڈی جی نیب سندھ نے اپنے لیٹر میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے 1000 کمرشل پلاٹس کو فوری طور پر منجمد کرنے کا حکم دیا۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی سرکردہ شخصیات پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ بحریہ ٹاؤن کے روحِ رواں ملک ریاض، احمد علی ریاض، زین ملک، شاہد قریشی، فیصل قریشی ، محمد اویس ، وسیم رفعت اور وقاص رفعت بدعنوانی میں ملوث ہیں جبکہ ملک ریاض اور دیگر نے ملی بھگت سے ضلع ملیرکی 16000 ایکڑ سے زائد زمین خوردبرد کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی ہے، اس لیے مذکورہ پلاٹس ٹرانسفر یا الاٹ نہ کیے جائیں۔ نیب کے بحریہ ٹاؤن کے خلاف ایکشن پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

Related Posts