جعفر ایکسپریس حملہ، شہباز شریف بلوچستان کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعفر ایکسپریس حملہ
وزیراعظم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ فوٹو: بلومبرگ

جعفر ایکسپریس حملے کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف حالات کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان کا اہم دورہ آج کریں گے، جس کے دوران وفاقی کابینہ اراکین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے موقعے پر اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجالس کی صدارت سمیت اہم امور میں مصروف رہیں گے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال، جعفر ایکسپریس حملے اور ریسکیو آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

نجی ٹی وی سے اپنی گفتگو کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہناتھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا اور دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بناکر جعفر ایکسپریس کو روکا اور ریلوے حکام نے بتایا ٹرین میں 440 افراد موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آپریشن سے قبل دہشگردوں کی بربریت میں 21 مسافر شہید ہوگئے جبکہ ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے جن میں سے تین ایف سی کے جوانوں کو قریبی پکٹ پر دہشتگردوں نے کلیئرنس آپریشن سے پہلے شہید کیا تھا اور ایک جوان نے گزشتہ روز آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

Related Posts