پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم
قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کیویز کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ قومی ٹی 20 اسکواڈ لاہور سے نیوزی لینڈ کی جانب روانہ ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی  میں کپتان سلمان علی آغا اور نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں پہلی بار پاکستانی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے نئی ذمہ داری دی گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم اچھا کھیلنے کی کوشش کرے گی۔ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔نوجوانوں میں مثبت توانائی ہوتی ہے۔

Related Posts