سرکاری ملازمین کے وارے نیارے، تنخواہیں ایڈوانس ملیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فوٹو دی نیوز

حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں عید الفطر سے قبل 21 مارچ کو ان شاء اللہ ادا کردی جائیں گی۔

اس فیصلے کا سرکاری ملازمین نے خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی اپنے پیاروں کے ساتھ اچھے انداز میں عید کی خوشیاں مناسکیں گے۔

واضح رہے کہ حکومتِ سندھ نے ماضی میں بھی عید کے مواقع پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کے فیصلے کیے ہیں۔

مثال کے طور پر اس سے قبل مئی 2020 میں عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو یکم جون کے بجائے 18 مئی کو تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Related Posts