سنگر سنندا شرما کیساتھ بدسلوکی کی پاداش میں معروف فلم پروڈیوسر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکارہ نے انسٹا پوسٹ میں بدسلوکی کی شکایت کی تھی، فوٹو انڈین میڈیا

گلوکارہ سنندا شرما کے ساتھ بدسلوکی پر معروف انڈین فلم پروڈیوسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔

سنندا شرما، جو پنجابی موسیقی کی معروف گلوکارہ ہیں، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ میرے پاس کسی کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے، اور جو بھی ایسے دعوے کر رہا ہے، وہ جھوٹے اور غیر قانونی ہیں۔‘‘

سنندا نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی غیر مجاز ڈیلنگ کے لیے ذمے دار نہیں ہوں گی، اور جو بھی ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’میں ایک نوجوان فنکارہ ہوں جو پنجاب کا نام روشن کر رہی ہوں، لیکن کچھ لالچی افراد میری ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ میں انصاف اور تحفظ کی امید کرتی ہوں۔‘‘

پنکی دھالیوال کی گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس معاملے پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی لوگوں نے سنندا شرما کی حمایت کی ہے، جب کہ کچھ نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts