پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ مخربِ اخلاق ویڈیو آن لائن منظر عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جس میں سجل ملک ایک مرد ساتھی کے ہمراہ نامناسب انداز میں نظر آئیں، ٹک ٹاکر خاتون کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سجل ملک کے سوشل میڈیا پر 1 لاکھ 76 ہزار 7 سو فالوورز اور 29 لاکھ لائکس ہیں۔یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سب سے پہلے کب اپلوڈ کی گئی، سجل ملک کے کئی مداحوں نے اس کی نجی زندگی میں مداخلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو بغیر اجازت شیئر نہیں کی جانی چاہیے تھی۔
دوسری جانب بعض ناقدین نے الزام لگایا کہ سجل ملک نے خود یہ ویڈیو شہرت اور ویوز حاصل کرنے کے لیے لیک کی۔ یہ واقعہ ایک بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے، جہاں معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز کی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے سے ڈیجیٹل پرائیویسی اور سائبر ہراسمنٹ پر شدید بحث نے جنم لیا ہے جبکہ ایسے واقعات کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔
ابھی تک ویڈیو لیک کے مقاصد اور ان کے وسیع تر اثرات پر رائے عامہ منقسم نظر آتی ہے۔ سجل ملک سے قبل بھی حالیہ مہینوں میں کئی پاکستانی سوشل میڈیا شخصیات کو اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں معروف خواجہ سرا ٹک ٹاکر گل چاہت بھی شامل ہیں جن کی مخربِ اخلاق ویڈیو لیک ہونے پر غم و غصے کا اظہار سامنے آیا تھا۔
گزشتہ سال ٹک ٹاکر امشا رحمان کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنے پر ڈیجیٹل پرائیویسی پر جنم لینے والی بحث کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ معروف ٹک ٹاکرز کی جانب سے ایسی ویڈیوز از خود لیک کی جاتی ہیں تاکہ انہیں فالوورز حاصل ہوسکیں، تاہم متعدد سوشل میڈیا اسٹارز اور ٹک ٹاکرز نے ایسے تاثرات کو سختی سے رد کیا ہے۔