کیا وکی کوشل کی چھاوا باکس آفس پر رنبیر کپور کی اینیمل کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Can Chhaava surpass Animal’s box office record?
Bollywood Life

بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل کی تاریخی فلم “چھاوا” کی ریلیز کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی، فلم کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کی تاخیر سے ریلیز نے باکس آفس پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین ہفتے تک شمالی مارکیٹ میں کامیاب نمائش کے بعد فلم کو تلگو زبان میں بھی پیش کیا گیا جس سے اس کے باکس آفس کلیکشن میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 22ویں روز “چھاوا” کے ہندی ورژن نے 6اعشاریہ 25 کروڑ روپے کمائے جبکہ تلگو ورژن کے پہلے دن کی کمائی 2اعشاریہ 25 کروڑ روپے رہی۔

ان تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 492اعشاریہ 05 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ہندی مارکیٹ میں کوئی بڑی فلم ریلیز نہ ہونے اور عید تک سلمان خان کی فلم “سکندر” کے آنے تک “چھاوا” سنیما بینوں کی اولین پسند بنی ہوئی ہے۔

 

ہندی ورژن کی سینما گھروں میں اوسطاً حاضری 11اعشاریہ 39 فیصد رہی جبکہ تلگو ورژن نے 32اعشاریہ 77 فیصد حاضری کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی۔

عام طور پر جنوبی بھارتی ناظرین ہندی فلموں کو ان کی اصل زبان میں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر “چھاوا” کی کامیابی نے اس رجحان میں تبدیلی کی جانب اشارہ کیا ہے۔

اب تک مجموعی طور پر 492اعشاریہ 05 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ، “چھاوا” سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 بھارتی فلموں میں شامل ہونے کے لیے صرف 33 کروڑ روپے دور ہے۔

ہندی فلموں کی فہرست میں یہ آٹھویں نمبر پر ہے اور صرف 13 کروڑ روپے کے فرق سے رنبیر کپور کی “اینیمل” کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہے۔

ہفتے کے اختتام پر فلم کی مضبوط کارکردگی کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ “چھاوا” اتوار تک “اینیمل” کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ اس سے قبل “اینیمل” کے تلگو ورژن نے 45اعشاریہ 14 کروڑ روپے کمائے تھے، جس کا کریڈٹ ہدایت کار سندیپ ریڈی ونگا اور اداکارہ رشمی کا مندنا کی جنوبی بھارت میں مقبولیت کو جاتا ہے۔

چھاواکواستری2 سے محض 100 کروڑ روپے پیچھے ہونے کے باعث مزید آگے بڑھنے کا قوی امکان ہے۔ اگر فلم کی رفتار برقرار رہی، تو یہ”جوان”، “پٹھان” اور “غدر 2” جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن سکتی ہے۔

Related Posts