آسٹریلیا کو شکست دے کر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے ہر شعبے میں آسٹریلیا کو پچھاڑ دیا، فوٹو ڈان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹ سے پچھاڑ کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور اوپنر ٹریوس ہیڈ 39 رنز اسکور کرسکے جبکہ بھارت کے محمد شامی نے 3، جدیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں 3 میچز کھیلے ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts