سفاکی کی انتہا، ایک موبائل کیلئے بیوہ خاتون کی جان لے لی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں پیش آیا، فوٹو گلف نیوز

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں کرنٹ لگایا۔

 محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا، گرفتار ملزم کے گھر سے چاول بھی برآمد کر لئے گئے، فون بھی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم عظیم  نے خاتون کو واش روم میں لیجا کر کرنٹ لگایا۔

یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز ہے۔ صرف ایک موبائل فون کے لیے کسی کی جان لے لینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معاشرے میں لالچ، بے حسی، اور قانون کی کمزوری کس حد تک بڑھ چکی ہے۔

Related Posts