تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور بائیک سوار نوجوان کو کچل دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں یہ حادثات انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں، فوٹو اے آر وائی

کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اورجان لے لی، پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو نوجوان کو کچل دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یحییٰ کے نام سے ہوئی، متوفی لیاقت آباد کا رہائشی تھا، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا، ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر نادرن بائی پاس پاکستان ہوٹل کے قریب ٹرالر اور گیس سلینڈر ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک ہے کہ کراچی میں ایسے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور ان پر کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں لیا جاتا۔ بھاری گاڑیوں کا غیر ذمہ دارانہ چلانا، ٹریفک قوانین کا نفاذ نہ ہونا اور متعلقہ اداروں کی غفلت ان حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔

Related Posts