واٹس ایپ کا وائس میسج ٹرانسکرپٹس فیچر متعارف، آواز کو ٹیکسٹ میں بدلنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How to Use WhatsApp’s Voice Message Transcripts
واٹس ایپ نے پاکستان میں اپنی نئی فیچر وائس میسج ٹرانسکرپٹس متعارف کروا دی ہے جو وائس میسجز کو تحریری شکل میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر اس وقت مفید ثابت ہوتا ہے جب آپ کسی وجہ سے وائس میسج سننے کے قابل نہ ہوں۔
وائس میسج ٹرانسکرپٹس کو کیسے فعال کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اسے چیٹ سیٹنگز میں جا کر فعال کرنا ہوگا۔ اس کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
واٹس ایپ کھولیں اور مرکزی اسکرین پر دائیں اوپری کونے میں موجود تین نقطوں والے مینو پر ٹیپ کریں۔
سیٹنگ میں جائیں۔
چیٹس کے آپشن کو منتخب کریں۔
وائس میسج ٹرانسکرپٹس کو فعال کریں۔
یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی واٹس ایپ تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ ہے، ورنہ یہ آپشن نظر نہیں آئے گا۔
دستیاب زبانیں
اس فیچر میں صرف چار زبانوں کی سپورٹ دی گئی ہے:
انگریزی
ہسپانوی
پرتگالی
روسی
بدقسمتی سے، یہ فیچر اردو زبان کے لیے دستیاب نہیں ہے، تاہم مستقبل میں اس کی سپورٹ شامل کیے جانے کی توقع ہے۔
فیچر کا استعمال اور کچھ پابندیاں
جب آپ اپنی مطلوبہ زبان منتخب کریں گے تو واٹس ایپ اس زبان کے لیے ایک مخصوص فائل ڈاؤن لوڈ کرے گا۔ مثال کے طور پر انگریزی زبان کی فائل کا حجم تقریباً 138 ایم بی ہے۔ ایک بار ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد آپ انگریزی میں وائس میسجز کو تحریری شکل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر ہر وائس میسج کو درست طریقے سے پہچاننے کے قابل نہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ “ہیلوووووو” کہیں گے، تو شاید واٹس ایپ اسے نہ سمجھ سکے لیکن اگر درست الفاظ بولیں گے تو تو وہ اسے درست طریقے سے ٹرانسکرائب کر لے گا چونکہ یہ فیچر ابھی نیا ہے، اس لیے مستقبل میں اس کی درستگی مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔

Related Posts