جرائم کی ورچوئل دنیا کہلانے والی ڈارک ویب کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایچ پی

کراچی میں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے کیس کی کڑیاں منشیات کے نیٹ ورک سے مل رہی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملزمان ڈارک ویب کا بھی استعمال کرتے تھے، جس کے بعد سے ڈارک ویب کے متعلق ایک بار پھر سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

ہر شخص اس جستجو میں ہے کہ آخر یہ ڈارک ویب ہے کیا، یہ کس طرح بروئے کار آتی ہے۔ اس تک رسائی کیسے ہوتی ہے اور یہ کن مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

ڈارک ویب کیا ہے؟

ڈارک ویب کے پلیٹ فارم ڈارک نیٹ مارکیٹس پر ایسی سائٹس ہوتی ہیں جہاں ہر قسم کا غیر قانونی کام کیا جاسکتا ہے۔ جس میں سوشل سیکیورٹی نمبر کا حصول ہو، چاہے چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا لینا ہو، اکاؤنٹ لوگِن کی تفصیلات چاہئے ہوں۔

انٹرنیٹ کی اس بلیک مارکیٹ میں صرف منشیات ہی نہیں بلکہ جعلی پاسپورٹس، ہتھیار اور فحش مواد سب کچھ میسر ہے۔

ڈارک نیٹ مارکیٹس کے ذریعے کوئی بھی غیرقانونی یا ممنوعہ چیز خریدی اور فروخت کی جاسکتی ہے۔ عام طور پر ڈارک ویب پر کاروبار کِرپٹو کرنسیز کے ذریعے ہوتا ہے تاکہ شناخت نہ ہوپائے۔

تاریک دنیا میں داخل ہونے کیلئے وی پی این اور خصوصی پروٹیکٹو لیئرڈ براؤزرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

جرائم کی ورچوئل دنیا

یہ سمجھ لیں کہ ڈارک ویب جرائم پیشہ افراد کی ایک ایسی ورچوئل دنیا ہے جہاں نظروں سے اوجھل ہوکر ہر قسم کا غیرقانونی دھندا ہوتا ہے ۔

یہ نیٹ ورک ڈیوڈ اور اسے منشیات بیچنے والے افراد دونوں کو گمنام رہنے میں مدد دیتا ہے۔ اکثرلوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ جس سے لین دین کر رہے ہیں اس کی اصلیت کیا ہے اور حکام کے لیے ان کا پتہ لگانا بھی اگر ناممکن نہیں تو بے حد مشکل ضرور ہے۔

ڈارک ویب دراصل دنیا بھر میں موجود ایسے کمپیوٹر صارفین کا نیٹ ورک ہے جن کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ کو کسی قانون کا پابند نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نظر رکھنی چاہیے۔

Related Posts