انصاف میں تاخیر پر سائل نے عدالت کے اندر خود کو آگ لگادی، ویڈیو دیکھیں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی جبکہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق  آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

آصف نامی شحص کا تعلق حانیوال سے بتایا جا رہا ہے، آصف کو فوری ریسکیو  کرکے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے آنے والے شحص کی شناحت آصف جاوید کے نام سے ہوئی، آصف جاوید نے نوکری کی برطرفی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔

خود سوزی کی کوشش کرنے والے سائل کی تفصیلات سامنے آگئیں، رپورٹ کے مطابق سائل کو نجی کمپنی نے 2016 میں برطرف کیا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا۔

نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا، 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی۔

نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا، سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور  ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، لاہور ہائیکورٹ نے آج کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب  چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کے اندر پیٹرول پہنچنے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

Related Posts