کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! بجلی سستی ہونے کا امکان، بل میں کتنی کمی متوقع؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

K-Electric tariff likely to be slashed by Rs.4.69/unit
ONLINE

کے الیکٹرک نے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4اعشاریہ 95 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کے نرخ کم کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

نیپرا دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے، تو صارفین کو 4اعشاریہ 94 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ مزید کم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں بجلی کے شعبے سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حالیہ اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے سستی اور پائیدار بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم دہرایا اور کہا کہ نجی بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) کے معاہدوں پر نظرثانی سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور صارفین کے لیے بجلی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کا بھی حوالہ دیا اور اس مہم کو مزید تیز کرنے کا عندیہ دیا تاکہ بجلی کی ترسیل و تقسیم کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

Related Posts