اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX stays bullish, gains over 500 points in early trading
PHOTO:ONLINE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل کے روز مثبت آغاز کیا اور چند ہی منٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1259 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ 1اعشاریہ 09 فیصد مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔

منگل کو صبح 9:42 بجے تک انڈیکس 115589اعشاریہ 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1529 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 114330اعشاریہ 10 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ جمعہ کے روز یہ 112800اعشاریہ 93 پوائنٹس پر موجود تھا۔

تجارتی ہفتے کے پہلے سیشن کے ابتدائی اوقات میں اسٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم بعد میں خریداری کے دباؤ نے مارکیٹ کو سنبھال لیا اور نقصانات کا ازالہ ممکن ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1اعشاریہ 36 فیصد مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔ دن بھر 213652611 حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جبکہ تجارتی حصص کی کل مالیت 18اعشاریہ 701 ارب روپے رہی۔

دن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 114573اعشاریہ 67 اور کم ترین سطح 111857اعشاریہ 33 رہی۔ مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 175 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی جبکہ 51 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔

Related Posts