بجٹ کی تیاری شروع، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد اورنگزیب
(فوٹو: 24 نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ کی تیاری شروع کردی۔ حکومت آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے پر غور کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس کے نظام میں بہتری دیکھی گئی ہے، رئیل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس کے معاملے میں بہتری آئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں سٹے بازی نہیں چلنے دیں گے، حکومت تعمیراتی صنعت سے تعاون کیلئے کام کر رہی ہے، انہوں نے ملک میں معاشی استحکام پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک اوپر جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب  نے کہا کہ سعودی عرب، دبئی، واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، اوور سیز میں کوئی ناراضگی نہیں، ملک میں ترسیلات زر  35 ملین تک پہنچ چکی ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا۔

آج ہونے والے پاک بھارت میچ کے متعلق بھی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ہماری ہر مکمل سپورٹ اوردعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کھل کر اور جم کر کھیلے تو جیت سکتی ہے۔

Related Posts