بچوں کو دودھ کے ساتھ یہ چیزیں ہرگز مت دیں، ورنہ سخت نقصان ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

دودھ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں کیونکہ یہ وٹامنز، معدنیات اور پروٹین سے بھرپور ہے لیکن اگر آپ دودھ میں کچھ خاص چیزیں ملا دیتے ہیں، تو یہ نہ صرف اس کے فائدے کو کم کر سکتا ہے بلکہ بعض اوقات نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سی غذائیں ہیں جنہیں آپ کوبچوں کو دودھ کے ساتھ نہیں ملا کر دینا چاہیے۔

بچے اکثر دودھ پینے سے چڑتے ہیں ایسی صورت میں والدین انہیں دودھ پینے کے بعد ان کی پسند کی چیزیں دے دیتے ہیں حالانکہ ایسا کرنا اچھا نہیں ہے۔

نمکین چیزیں

نمکین چیزیں جیسے چپس، کرکرے کبھی بھی بچے کو دودھ کے ساتھ نہیں دینے چاہیے کیونکہ یہ ان میں پانی کی کمی کا سبب بن سکتے ہیں اور بچوں کے لیے دودھ کو ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اور اگر اپ سے مسلسل دیتے رہیں تو یہ بچوں میں آنت اور پیٹ سے متعلق مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

کھٹے پھل

کھٹے پھل جیسے لیموں اور سنتروں کو دودھ کے ساتھ یا اس کے فورا بعد دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

ان پھلوں میں تیزابی عنصر پایا جاتا ہے جسکی وجہ سے دودھ میں موجودپروٹین جمع ہونے لگتا ہے اور جمنا شروع ہوجاتا ہے۔ جسکی وجہ سے دودھ ہضم نہیں ہوپاتا ہے اور ہوسکتا ہے بچوں کو پیٹ پھولنے ، گیس اور درد کی شکایت ہوجائے۔

انگور

یہ غلطی کبھی نہ کریں۔ دودھ پینے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر بھی انگور کھانا صحت کے لیے درست نہیں سمجھا جاتا ہے۔

دراصل انگور میں موجود وٹامن سی اور فروٹ ایسڈ دودھ کے ساتھ مل کر دودھ کی پروٹین کو جمع دیتے ہیں۔ اس سے بچوں میں پیٹ دد اور اسہال جیسی شکایات پید ہوسکتی ہیں۔

خربوزہ

بچوں کو دودھ کے ساتھ یا دودوھ پینے کے فورا بعد خربوزہ نہیں دینا چاہیے دراصل دودھ میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

ایسی صورت میں جب یہ پروٹین ان پھلوں کے تیزاب کے ساتھ مل جاتا ہے تو یہ پروٹین کو جمع کردیتا ہے اوردودھ کے دہی بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے بچے کے پیٹ میں درد اور بیمار پڑنے کااندیشہ بڑھ جاتا ہے۔

Related Posts