رمضان المبارک سے قبل مہنگائی بڑھ گئی، کون کونسی اشیاء مہنگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہم نیوز

رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21فیصد ہوگئی۔

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ممکنہ جوڑی؟ سردار جی 3 میں شمولیت کی افواہیں زیر گردش

جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے انڈے 19 روپے 65 پیسے، کیلے 18 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چینی ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی ہے۔

ایک ہفتے میں برائلر مرغی 19 روپے 78 پیسے ، لہسن 7 روپے 54پیسے مٹن 4 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے بیف 5 روپے 36 پیسے اوردال مسور 46 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیاء سستی 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، ٹماٹر 1روپے58 پیسے، دال چنا 4 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

اس کے علاوہ پیاز 1روپے 2پیسے ، آلو 61 پیسے ، دال ماش، خوردنی گھی، دال مونگ اور20 کلو آٹے کا تھیلا بھی سستا ہوا۔

Related Posts