دہلی کی ’لیڈی ڈان‘ گرفتار، جانتے ہیں زویا خان کون ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian police arrest ‘Lady Don’ of Delhi: Who is she?

بھارتی پولیس نے بالآخر بدنام زمانہ گینگسٹر ہاشم بابا کی بیوی زویا خان کو گرفتار کر لیا جو کئی سالوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچتی آ رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس اسپیشل سیل نے 33 سالہ زویا خان کو نارتھ ایسٹ دہلی کے علاقے ’ویلکم‘ سے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 270 گرام ہیروئن برآمد کی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔

زویا خان، جسے دہلی کی لیڈی ڈان کہا جاتا ہے، جیل میں قید اپنے شوہر ہاشم بابا کی مجرمانہ سلطنت کو سنبھال رہی تھی ۔ طویل عرصے سے سیکورٹی ادارے اس پر نظر رکھے ہوئے تھے مگر وہ براہ راست کسی غیر قانونی سرگرمی سے نہیں جڑی تھی۔

زویا ہاشم بابا کی تیسری بیوی ہے، جو قتل، بھتہ خوری اور اسلحہ اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ اس سے قبل وہ ایک اور شخص سے شادی شدہ تھی مگر 2017 میں ہاشم بابا سے شادی کے بعد جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔

زویا کے خاندانی پس منظر میں بھی مجرمانہ ریکارڈ پایا جاتا ہے۔ 2024 میں ان کی والدہ کو مبینہ طور پر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھاجو اب ضمانت پر رہا ہوچکی ہیں جبکہ ان کے والد پر بھی منشیات سپلائی نیٹ ورکس سے تعلق کا شبہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

ہاشم بابا کے جیل جانے کے بعد زویا نے اس کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کو سنبھال لیابالکل اسی طرح جیسے داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر نے ان کے گینگ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق زویا بابا کی جانب سے بھتہ خوری اور منشیات کے کاروبار کو چلا رہی تھی۔

دیگر روایتی گینگسٹروں کے برعکس زویا نے ایک پرتعیش طرز زندگی اپنایا۔ وہ اکثر اعلیٰ سطح کی پارٹیوں میں شرکت کرتی اور مہنگے برانڈز کے ملبوسات پہن کر فخر محسوس کرتی تھی۔

زویا کئی بار پولیس کے چھاپوں سے بچتی رہی لیکن آخر کار ایک مخبر کی اطلاع پر دہلی پولیس نے ویلکم علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں بھاری مقدار میں ہیروئن کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ منشیات اتر پردیش کے مظفر نگر سے دہلی میں سپلائی کے لیے لائی گئی تھی۔

زویا کا بنیادی آپریشنل بیس عثمان پور تھاجہاں ان کو ہمیشہ ہاشم بابا کے وفادار مسلح گارڈز کی حفاظت حاصل رہتی تھی۔ نارتھ ایسٹ دہلی کا علاقہ پہلے ہی چنّو گینگ، ہاشم بابا گینگ اور ناصر پہلوان گینگ جیسے جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے بدنام رہا ہے۔

ہاشم بابا کے گینگ نے بڑے پیمانے پر بھتہ خوری کے ذریعے پیسہ اکٹھا کیاجس کا بڑا حصہ زویا کے ذریعے گینگ کی کارروائیوں کو چلانے میں استعمال ہوتا تھا۔ ہاشم کا نام نادر شاہ قتل کیس میں بھی سامنے آیا تھاجہاں اس نے مبینہ طور پر اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور جیل میں قید خطرناک گینگسٹر لارنس بشنوئی سے تعلقات کا انکشاف کیا۔

لارنس بشنوئی پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل اور سلمان خان کے ممبئی والے گھر کے باہر فائرنگ کرانے کا الزام ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لارنس بشنوئی اور ہاشم بابا نے 2021 میں جیل میں رہتے ہوئے آپس میں روابط قائم کیے اور غیر قانونی موبائل نیٹ ورکس کے ذریعے اپنے مجرمانہ منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھا۔

Related Posts