کراچی: چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکال کر 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنالئے۔
کراچی میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ول ینگ کے شاندار 107 ، ٹام لیتھم کے 118 اور گلین فلپس کے 61 رنز کی بدولت 320 رنز بنالئے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ول ینگ 107، ڈیون کونوے 10، کین ولیمسن 1، ڈیرل مچل 10، گلین فلپس 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹائم لیتھم 104 گیندوں پر شاندار 118 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 63 جبکہ حارث رؤف نے 10 اوورز میں 83 رنز دیکر دو دو وکٹیں حاصل کیںجبکہ ابرار احمد 10 اوورز میں 47 رنز دیکر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
شاہین آفریدی 10 اوورز میں 68، خوشدل شاہ 7 اوور میں 40 اور سلمان علی آغا 3 اوورز میں 15 رنز دیکر وکٹ سے محروم رہے۔
پاکستان کو میچ میں کامیابی کیلئے 321 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا ہے۔ پاکستان ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔