واکا واکا گرل شکیرا اسپتال میں داخل، لیما میں کنسرٹ منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shakira cancels Lima concert after being hospitalized

لیما: کولمبیا کی معروف گلوکارہ شکیرا نے پیٹ میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پیرو کے دارالحکومت میں ہونے والا اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا۔

یہ فیصلہ اس وقت آیا جب انہوں نے سات سال بعد اپنا پہلا عالمی دورہ شروع کیا تھا۔

48 سالہ شکیرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں ہفتہ کی رات ایمرجنسی میں لے جایا گیا اور وہ اب بھی ہسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے کہا، “جن ڈاکٹروں کی نگرانی میں میرا علاج جاری ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ میری صحت اس قابل نہیں کہ آج شام پرفارم کر سکوں۔”

شکیرا نے مزید کہا، “مجھے بہت افسوس ہے کہ آج اسٹیج پر نہیں جا سکوں گی۔ میں پیرو میں اپنے شاندار مداحوں سے ملاقات کے لیے بے حد پرجوش تھی۔” انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پیر تک اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گی اور دورہ دوبارہ شروع کریں گی۔

شکیرا نے چند روز قبل ہی ریو ڈی جنیرو میں اپنے کنسرٹ سے اس دورے کا آغاز کیا تھاجو اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے بہترین لاطینی پاپ البم کے لیے گریمی ایوارڈ جیتا۔ اس ایوارڈ کو انہوں نے امریکا میں ان مہاجرین کے نام کیا جو ملک بدری کے خطرے سے دوچار ہیں۔

شکیرا دنیا کی سب سے مقبول لاطینی گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، وہ جون کے آخر تک لاطینی امریکا میں تقریباً 50 کنسرٹس کریں گی جس کے بعد ان کا دورہ امریکا اور کینیڈا میں جاری رہے گا۔

Related Posts