کرکٹ شائقین کا انتظار ختم، چیمپئنز ٹرافی کے افتتاح کا وقت قریب، پی سی بی کا’شاندار سرپرائز‘ بھی تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB plans ‘thrilling surprise’ for Champions Trophy opening ceremony

پاکستان میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے اور اس موقع پر ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اطلاعات کے مطابق، شائقین کے لیے ایک “دلچسپ سرپرائز” پلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے حالیہ دنوں میں افتتاحی تقریب کے حوالے سے ایک حیرت انگیز اعلان کا اشارہ دیا تھا۔ اس تقریب کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سے قبل کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کا سب سے بڑا ہائی لائٹ پاکستان ایئر فورس کے جدید جے ایف 17تھنڈر اور ایف 16فائٹر جیٹس کا ائیر شو ہوگا جس میں یہ طیارے حیرت انگیز فضائی کرتب دکھائیں گے۔

مزید برآں پاکستان ایئر فورس کے شیر دل اسکواڈرن کی شاندار اسموک ٹریل پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق اس فضائی شو کی ریہرسلز پہلے ہی جاری ہیں۔

 

کراچی میں افتتاحی تقریب کے علاوہ 16 فروری کو حضوری باغ لاہور میں بھی ایک خاص افتتاحی ایونٹ منعقد ہوگاجس میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم خصوصی میوزیکل پرفارمنس پیش کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا ہے جسے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

Related Posts