ویلنٹائن ڈے پر گرل فرینڈ سے ملنے آنے والا عاشق لڑکی کے گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

نوشہرہ ورکاں میں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ سے ملنے آنے والے عاشق کی گھر والوں نے دھلائی کردی، لڑکے کی مونچھیں، سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلے عالی میں پیش آیا جہاں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو ملنے والا عاشق گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق پکڑے جانیوالےنوجوان عاشق کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی جو نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے، تشدد کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی مونچھیں، سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔ تصاویر میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے واقع کی مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی نوجوان طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچ گیا۔

Related Posts