دنیا بھر کے مسلمان اس بار کچھ خاص شوق سے رمضان المبارک کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں، جس کا ثبوت یہ ہے کہ جنوری سے ہی رمضان کے حوالے سے نیٹ سرچنگ بڑھ گئی ہے۔
اسلامی دنیا کے ممالک جمعہ 28 فروری 2025ء کو رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے۔ اس دن کا چاند مغربی ایشیا، بیشتر افریقہ اور جنوبی یورپ سے ٹیلی سکوپ کے ذریعے دیکھنا ممکن ہوگا۔ اس روز چاند دونوں امریکی براعظموں کے بڑے حصوں میں کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔
چونکہ اسلامی دنیا کے تمام خطوں میں غروب آفتاب سے پہلے چاند کے طلوع ہونے اور غروب آفتاب کے بعد چاند کے غروب ہونے کی وجہ سے جمعۃ المبارک کے دن عالم اسلام میں چاند کے نظر آنے کا امکان ہے ۔ ایسے حالات میں اسلامی دنیا کے اکثر ملکوں میں اگلے دن مہینے کے آغاز کا اعلان متوقع ہے۔ اس طرح بیشتر اسلامی ملکوں میں ہفتہ یکم مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
28 فروری جمعہ کے روز کو چاند کی پوزیشن کے حوالے سے بات کی جائے تو کچھ عرب اور بین الاقوامی شہروں میں غروب آفتاب کے وقت ہلال کے سطح کے حسابات کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ جکارتہ میں چاند غروب شمس کے 20 منٹ بعد غروب ہو رہا ہے۔ اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے 09 منٹ ہے اور سورج سے اس کا فاصلہ 5.1 ڈگری ہے۔ اس لیے دوربین کے ذریعے بھی چاند کو دیکھنا ممکن نہیں ہے۔
ابوظہبی میں چاند غروب شمس کے 31 منٹ بعد 14 گھنٹے 37 منٹ پر غروب ہو رہا ہے۔ سورج سے اس کا فاصلہ 6.9 ڈگری ہے۔ مکہ کے حوالے سے چاند غروب آفتاب کے 33 منٹ بعد غروب ہو جائے گا اور اس کی عمر 15 گھنٹے 27 منٹ اور سورج سے اس کا فاصلہ 7.4 ڈگری ہے۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں چاند غروب شمس ہونے کے 36 منٹ بعد غروب ہو رہا ہے۔ اس وقت اس کی عمر 15 گھنٹے اور 26 منٹ ہوگی اور سورج سے اس کا فاصلہ 7.6 ڈگری ہوگا۔
اسی طرح قاہرہ میں چاند غروب شمس کے 36 منٹ بعد غروب ہوگا۔ اس کی عمر 15 گھنٹے 39 منٹ ہوگی اور اس کا سورج سے فاصلہ 7.8 ڈگری ہوگا۔ ابوظہبی، مکہ، عمان، القدس اور قاہرہ میں صرف دوربین کے ذریعے چاند دیکھنا ممکن ہوگا۔ رباط میں چاند غروب شمس کے 45 منٹ بعد غروب ہوگا، اس کی عمر 17 گھنٹے 27 منٹ ہوگی اور اس کا سورج سے فاصلہ 9.1 ڈگری ہوتا ہے ۔ چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھنا مشکل ہوگا۔
روزے کا دورانیہ کتنے گھنٹے ہوگا؟
واضح رہے کہ 1426 کے رمضان المبارک کے دوران عرب اور اسلامی ممالک میں روزے کے اوقات میں فرق متوقع ہے۔ پہلے دنوں میں روزے کے اوقات کم ہوں گے۔ سعودی عرب، مصر، امارات، قطر اور کویت سمیت کئی عرب ملکوں میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگیا۔ جیسے جیسے دن طویل ہوگا، روزے کے اوقات بتدریج بڑھ کر ماہ مقدس کے اختتام تک 14 گھنٹے تک پہنچ جائیں گے۔